QR CodeQR Code

بلاول کا شہباز شریف سے رابطہ، اے پی سی پر تبادلہ خیال

3 Aug 2020 23:43

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی سی میں تاریخی فیصلے مستقبل پراہم اثرات مرتب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو نا اہل وزیراعظم سے بچانے کے لیے اپوزیشن کا غیر معمولی کردار نا گزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات قومی اسملبی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی سی میں تاریخی فیصلے مستقبل پراہم اثرات مرتب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے چیئرمین پی پی کی گفتگو سے اتفاق کیا۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے عید الاضحیٰ سے ایک دن قبل پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور سے بات چیت کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر سیاسی جماعتوں نے کردار ادا نہ کیا تو مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام زیادہ انتظار نہیں کریں گے۔ انہوں نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کو ہدایت کی تھی کہ وہ ٹریڈ یونینز سے رابطے کریں تا کہ نجکاری کے نام پر بندر بانٹ روکی جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 878158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878158/بلاول-کا-شہباز-شریف-سے-رابطہ-اے-پی-سی-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org