0
Monday 3 Aug 2020 23:58

کرم، طوفان و ژالہ باری کے باعث سیاحتی مقامات پر متعدد افراد لاپتہ، تین لاشیں برآمد

کرم، طوفان و ژالہ باری کے باعث سیاحتی مقامات پر متعدد افراد لاپتہ، تین لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے سرحدی علاقے سپینہ شگہ میں طوفانی باد و باراں اور ژالہ باری کے باعث سیاحتی مقامات پر متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرکے تین افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ پانچ افراد کو زندہ نکالا گیا ہے، مزید تلاش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے علاقہ سپینہ شگہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر عید کی چھٹیوں کو انجوائے کرنے کے لئے نوجوان گئے تھے، شدید ژالہ باری اور طوفانی باد و باراں کے باعث متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی شروع کی اور اب تک تین افراد کی لاشیں پانی سے نکال دی ہیں جبکہ پانچ افراد کو زندہ نکالا گیا، جاں بحق ہونے والے اقبال، ارشد اور طفیل تینوں سگے بھائی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش