0
Tuesday 4 Aug 2020 00:45

خیبر پختونخوا حکومت کا لیجنڈ جان شیر خان کے علاج کے اخراجات ادا کرنیکا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا لیجنڈ جان شیر خان کے علاج کے اخراجات ادا کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعلیٰ نے جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کو اخراجات کی بروقت ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔

محمود خان نے کہا کہ عالمی چیمپیئن کی جلد صحت یابی اور بہترصحت کے لیے دعاگو ہوں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جان شیر خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، عالمی چیمپیئنز ہمارا سرمایہ ہیں جن پر قوم کو فخر ہے۔ خیال رہے کہ جان شیر خان اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سابق عالمی چیمپئن نے گزشتہ دنوں 2 اسپائن سرجری کرائیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 878167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش