QR CodeQR Code

ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے، وزیراعظم کا دعویٰ

4 Aug 2020 00:54

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ثالثی کا عمل سست ہے لیکن بند نہیں ہوا۔ مسلم ممالک کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی، ہم امن کی کوششوں میں کامیاب رہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے، ثالثی کا عمل سست ہے لیکن بند نہیں ہوا۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی، ہم امن کی کوششوں میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال عمران خان نے پیشکش کی تھی کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب کے مابین ثالثی کرانے کیلئے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 878168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878168/ایران-اور-سعودی-عرب-کے-درمیان-ثالثی-کا-عمل-جاری-ہے-وزیراعظم-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org