QR CodeQR Code

سکھر، ایاز صادق کی خورشید شاہ سے ملاقات

4 Aug 2020 02:29

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے این آئی سی وی ڈی اسپتال سکھر میں سید خورشید شاہ سے ملاقات اور ان کی عیادت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سکھر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں سید خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ سابق اسپیکر ایاز صادق نے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی عیادت کی۔ پیپلز پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 878170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878170/سکھر-ایاز-صادق-کی-خورشید-شاہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org