QR CodeQR Code

فضل الرحمٰن کا قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت سے انکار

4 Aug 2020 06:46

ذرائع کے مطابق مولانا کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے، اب مگرمچھ کے آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو فون کیا اور انہیں کشمیر کے حوالے سے ہونیوالی قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ جے یو آئی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے، اب مگرمچھ کے آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 878172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878172/فضل-الرحم-ن-کا-قومی-مشاورتی-کانفرنس-میں-شرکت-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org