QR CodeQR Code

سری نگر سوشل میڈیا ٹرینڈ بنا کر نہیں پہنچا جا سکتا، احسن اقبال

4 Aug 2020 06:54

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے نزدیک کشمیر کا مسئلہ مسلم امہ کا مسئلہ نہیں ہے تو ہمیں او آئی سی کی ممبر شپ پر نظرثانی کرنی چاہیے ہم کسی ایسے فورم پر کیسے بیٹھ سکتے ہیں جو اپنی آنکھیں بند رکھیں ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سری نگر سوشل میڈیا ٹرینڈ بنا کر نہیں پہنچا جا سکتا، حکومت عملی اقدامات کرے، حکومت فوری طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلائے جبکہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں دوبارہ اٹھایا جائے۔ احسن اقبال چوہدری عید کے روز چند ماہ قبل وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی توصیف کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیوں میں ہمیں اپنے ان جوانوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت کا رتبہ حاصل کرتے ہیں ہم اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیر خارجہ نے کہا ہے ان کی منزل سرینگر ہے، کاش یہ بات سچ ثابت ہو سکے سرینگر ٹویٹر کے ذریعے نہیں ہمیں عملی کام کرنا ہو گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے قبضہ کو ایک سال پورا ہو رہا ہے، حکومت پاکستان اسلامی سربراہی کانفرنس اجلاس بلا کر بھارت پر موثر دباو ڈالے تاکہ بھارت وہاں سے لاک ڈاون ختم کرے، وہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق بہال ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کونسل میں کشمیر کے مسئلے کو اٹھایا جائے۔ او آئی سی کے نزدیک کشمیر کا مسئلہ مسلم امہ کا مسئلہ نہیں ہے تو ہمیں او آئی سی کی ممبر شپ پر نظرثانی کرنی چاہیے ہم کسی ایسے فورم پر کیسے بیٹھ سکتے ہیں جو اپنی آنکھیں بند رکھیں ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 878173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878173/سری-نگر-سوشل-میڈیا-ٹرینڈ-بنا-کر-نہیں-پہنچا-جا-سکتا-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org