QR CodeQR Code

لاہور، اشرف جلالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی

4 Aug 2020 12:47

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پولیس نے آج ان کا چالان ماڈل ٹاون کچہری پیش کیا جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو آئندہ تاریخ 18 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کورونا صورتحال اور ماڈل ٹاون کچہری میں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث پولیس نے اشرف جلالی کو جیل سے لاکر عدالت میں پیش نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ توہین سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کیس کے ملزم تحریک لبیک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پولیس نے آج ان کا چالان ماڈل ٹاون کچہری پیش کیا جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو آئندہ تاریخ 18 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کورونا صورتحال اور ماڈل ٹاون کچہری میں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث پولیس نے اشرف جلالی کو جیل سے لاکر عدالت میں پیش نہیں کیا۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر قیدیوں کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا جا رہا، اس لئے ملزم کا چالان پیش کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے چالان پیش ہونے پر مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔ اس موقع پر دونوں جانب سے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی اور شدید نعرے بازی کر رہی تھی۔ کارکنوں کی نعرے بازی سے عدالت میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ یاد رہے کہ متنازع تقریر کرنے پر اشرف جلالی کیخلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 878249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878249/لاہور-اشرف-جلالی-کے-جوڈیشل-ریمانڈ-میں-14-روز-کی-توسیع-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org