QR CodeQR Code

عوام کو مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، عثمان بزدار

4 Aug 2020 13:15

وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں صوبائی وزیر صنعت و پرائس کنٹرول ٹاسک فورس اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں صوبائی وزیر صنعت و پرائس کنٹرول ٹاسک فورس اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ عثمان بزدار نے اپنے مراسلے میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے سد باب کے لیے ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ عوام کو گراں فروشوں کے سپرد نہیں کیا جا سکتا، اس سلسلے میں وہ غفلت قطعاً برداشت نہیں کریں گے، عوام کو مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ وہ صوبے بھر میں مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کریں گے اورکوتاہی ثابت ہوئی توکسی کو معاف نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 878255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878255/عوام-کو-مصنوعی-مہنگائی-کرنے-والوں-کے-رحم-وکرم-پر-نہیں-چھوڑا-جا-سکتا-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org