QR CodeQR Code

عاشورا پر موبائل فون سروس اور ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

4 Aug 2020 13:27

محکمہ داخلہ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے اور دونوں روز موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے اور دونوں روز موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے اور دونوں روز موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کورونا حفاظتی اقدامات پر سختی سےعملدرآمد ہونا چاہیے، جبکہ سماجی فاصلوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
 
محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہجوم سے پرہیز کیا جائے، سماجی فاصلے کے قانون پر لازمی عمل کریں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق محرم  کے جلوسوں کو 4 درجاتی سکیورٹی حصار فراہم کیا جائے گا، جبکہ محکمہ داخلہ نے علماء کیلئے ضلع بندی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا  ہے۔ ہرضلع کا ڈپٹی کمشنر مقامی امن کمیٹی کے ارکان کی مشاورت کے بعد کسی بھی عالم یا ذاکر کی ضلع بندی کا حکم دے سکتا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو ابھی سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 878259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878259/عاشورا-پر-موبائل-فون-سروس-اور-ڈبل-سواری-پابندی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org