?>?> آرمی چیف کی راحیل شریف سمیت سابق فوجی قیادت سے ملاقات، درپیش چیلنجز پر گفتگو - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 4 Aug 2020 14:16

آرمی چیف کی راحیل شریف سمیت سابق فوجی قیادت سے ملاقات، درپیش چیلنجز پر گفتگو

آرمی چیف کی راحیل شریف سمیت سابق فوجی قیادت سے ملاقات، درپیش چیلنجز پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی جس میں امن واستحکام کی صورتحال سمیت درپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکا دورہ کیا اورکورہیڈ کوارٹرز میں سینیئرحاضرسروس و ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق عسکری قیادت میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیرکرامت، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ احسن سلیم حیات، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ راشد محمود، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی شامل تھے۔ آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، خطے میں سلامتی و امن و استحکام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 878284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش