QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، تعداد 18.5 لاکھ سے زیادہ

4 Aug 2020 16:01

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 52050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر 1855746 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس سے پیدا حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.5 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 803 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 52050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر 1855746 ہوگئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران 44306 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحتیاب افراد کی کل تعداد 1230510 ہوگئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحتمند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں صرف 6941 عدد کا اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ان کی تعداد 586298 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38938 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 878310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878310/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-52-ہزار-سے-زیادہ-نئے-کیسز-تعداد-18-5-لاکھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org