QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، کورونا ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری، مزید 3 ہلاکتیں

4 Aug 2020 15:50

حکام کے مطابق آج ہلاک ہونے والوں میں بڈگام کی ایک 65 سالہ خاتون، خانیار سرینگر کا ایک 75 سالہ شہری اور بڈگام کا ایک 65 سالہ شہری شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ رات کے دوران مزید تین افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاںبحق ہوگئے۔ اس طرح جموں و کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 412 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق آج ہلاک ہونے والوں میں بڈگام کی ایک 65 سالہ خاتون، خانیار سرینگر کا ایک 75 سالہ شہری اور بڈگام کا ایک 65 سالہ شہری شامل ہیں۔ بڈگام کی خاتون اور خانیار کا سرینگر سی ڈی اسپتال جبکہ بڈگام کا شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگئے۔ ان تینوں افراد کے بارے میں نیوز ایجنسی جی این ایس نے اسپتالی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ کئی امراض میں مبتلاء تھے۔


خبر کا کوڈ: 878311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878311/مقبوضہ-کشمیر-کورونا-ہلاکتوں-کا-نہ-تھمنے-والا-سلسلہ-جاری-مزید-3-ہلاکتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org