QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا کے 6.61 لاکھ سے زیادہ نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا

4 Aug 2020 15:50

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 اگست کو ملک بھر میں 661892 نمونوں کی کورونا وائرس کے انفکشن کی نشاندہی کے لئے جانچ کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کووڈ 19 کے انفکشن کا پتہ لگانے کے لئے ملک بھر میں 661892 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 اگست کو ملک بھر میں 661892 نمونوں کی کورونا وائرس کے انفکشن کی نشاندہی کے لئے جانچ کی گئی تھی اور اس کے ساتھ اب تک مجموعی طور پر جتنے نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا ہے۔ یہ تعداد بڑھ کر 20864750 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا ٹسٹنگ لیبز کی تعداد بڑھ کر 1356 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفکشن کے 52050 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، اب تک انفکشن ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1855755 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں انفکشن کے 586298 فعال معاملے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 878313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878313/بھارت-میں-کورونا-کے-6-61-لاکھ-سے-زیادہ-نمونوں-کا-ٹسٹ-کیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org