1
Tuesday 4 Aug 2020 16:36

جارح سعودی اتحاد کیجانب سے گذشتہ ماہ کے دوران یمن پر 598 ہوائی حملے

جارح سعودی اتحاد کیجانب سے گذشتہ ماہ کے دوران یمن پر 598 ہوائی حملے
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کی جانب سے غریب ترین مسلم ملک یمن پر گزشتہ 1 ماہ کے دوران 598 ہوائی حملے کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن پر ہونے والے ان حملوں میں زیادہ تر مشرقی صوبے مارب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن کے خلاف مسلط کردہ ہولناک جنگ میں سعودی فوجی اتحاد کے ساتھ امریکہ، اسرائیل و برطانیہ سمیت دنیا کے 40 سے زائد ممالک شریک ہیں۔

یمن کے خلاف سعودی ہوائی حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے قبل ازیں لبنانی اخبار "الاخبار" نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ میں نہتے یمنیوں پر ہوائی حملوں کی ذمہ داری برطانیہ نے اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھی ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب کے اندر یمنی سرحد کے قریب واقع، 6 ہزار 300 برطانوی کارکنوں کے ساتھ BAE Systems پر کام کرنے والی ایک برطانوی کمپنی، جس نے سعودی فوج کے ساتھ اربوں ڈالرز کا معاہدہ کر رکھا ہے، کا کہنا ہے کہ اگر ہم یہاں موجود نہ ہوتے تو سعودی جنگی طیارے ایک یا دو ہفتوں کے دوران ہی یمنی آسمان سے غائب ہو جاتے۔
خبر کا کوڈ : 878321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش