0
Tuesday 4 Aug 2020 16:33

وفاق کے پاس ہر مسئلے کا جواب سندھ حکومت ہے، مرتضیٰ وہاب

وفاق کے پاس ہر مسئلے کا جواب سندھ حکومت ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاق کے پاس ہر مسئلے کا جواب سندھ حکومت ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چینی بحران پر چند سوالات اٹھائے تھے، کسی نے میرے سوالات کا آج تک جواب نہیں دیا، انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں واضح ہے چینی برآمد کرنے کی وجہ سے بحران ہوا، ایک بار پھر 3 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالتی حکم کے مطابق کہیں بھی 70 روپے کلو چینی نہیں مل رہی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی چینی 70 روپے کلو دستیاب نہیں، عید پر حکومت نے چینی اور پیٹرول کی سنچری کی۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وفاق کے پاس ہر مسئلے کا جواب سندھ حکومت ہے، ان سے پوچھا جائے کہ پارلیمنٹ صحیح نہیں چل رہی تو وہ کہیں گے مراد علی شاہ کی وجہ سے، اسلام آباد میں آٹا مہنگا ہے تو اس کا سندھ سے کیا تعلق؟ لاہور ، فیصل آباد اور پشاور میں بھی آٹا نایاب ہے تو کیا اس کی وجہ سندھ حکومت ہے؟ آپ اپنی ناکامی اور نااہلی تسلیم کریں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ آپ پاکستان کی تاریخ کی سب سے نااہل حکومت ہیں۔ سندھ حکومت پر ملبہ ڈالنا غلط اور غیر مناسب ہے، وفاق کو سندھ حکومت کے بغض سے باہر نکلنا ہوگا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خوشی ہوئی ایف بی آر کی ٹیکس محصولات میں 22 فیصد اضافہ ہوا، امید تھی پہلی بار این ایف سی کی مد میں سندھ کو پورے فنڈ ملیں گے، اعداد و شمار پر نظر ڈالی تو حقیقت کچھ اور تھی، بجٹ دستاویزات کے مطابق سندھ حکومت کو ہر ماہ 63 ارب روپے ملنے ہیں لیکن سندھ حکومت کو جولائی میں صرف 34 ارب روپے ملے، سندھ کے بجٹ میں تقریباً 28 ارب روپے کا شاٹ فال ہے، لوگوں کو کیسے تنخواہیں، پنشنز دیں گے؟ ترقیاتی کام کیسے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 878322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش