QR CodeQR Code

ملک میں قیام امن کیلئے پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں، مراد علی شاہ

4 Aug 2020 16:57

یوم شہداء کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے 23 جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے امن بحال کیا، کورونا وائرس میں سندھ کے 16 جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا، سندھ حکومت نے پولیس شہداء کے خاندانوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کے یوم شہداء کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پورے ملک میں قیام امن کیلئے پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے 23 جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے امن بحال کیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس میں سندھ کے 16 جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا، سندھ حکومت نے پولیس شہداء کے خاندانوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم شہدا پولیس منانے کی تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے کراچی پولیس نے یوم شہدا پولیس پر ترانہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق یوم شہدا پولیس کی مرکزی تقریب گارڈن ہیڈ کوارٹر میں کی جائے گی، جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران اور شہدا کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کی روشنیاں پولیس جوانوں کی شہادت کا ثمر ہیں، پولیس فورس نے شہادتوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 878324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878324/ملک-میں-قیام-امن-کیلئے-پولیس-کی-بڑی-قربانیاں-ہیں-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org