QR CodeQR Code

کراچی میں 22 برساتی نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع

4 Aug 2020 19:43

19 نالوں کی صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لی ہے۔ گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر ایف ڈبلیو او کام کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے نے کراچی کے 38 بڑے نالوں میں سے 22 کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شہر بھر میں 552 چھوٹے بڑے برساتی نالے ہیں، جس میں سے 38 بڑے نالوں میں سے 22 کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی ہے، جبکہ 19 نالوں کی صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لی ہے۔ گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر ایف ڈبلیو او کام کر رہا ہے اور اسکی 14 ٹیمیں نالوں کی صفائی کر رہی ہیں۔ تین بڑے نالوں پر کل 21 مقامات پر چوک پوائنٹس ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او نالوں کی صفائی کا کام 24 گھنٹوں کی بنیاد پر کر رہا ہے، ٹیموں نے گزشتہ روز 4 ہزار 364 ٹن کچرا نالوں سے نکالا۔


خبر کا کوڈ: 878342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878342/کراچی-میں-22-برساتی-نالوں-کی-صفائی-ہنگامی-بنیادوں-پر-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org