QR CodeQR Code

جے ڈی سی فاﺅنڈیشن کے تحت مستحقین میں گوشت کی تقسیم کیلئے اجتماعی قربانی کا اہتمام

4 Aug 2020 20:16

اجتماعی قربانی میں سینکڑوں اونٹ، گائے، بیل، بکرے اور دنبے قربان کئے گئے، قربانی کا تمام گوشت غربا و مساکین اور دیگر مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی فاﺅنڈیشن پاکستان کی جانب سے غرباء و مساکین میں گوشت کی تقسیم کیلئے بڑے پیمانے پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں اونٹ، گائے، بیل، بکرے اور دنبے قربان کئے گئے، قربانی کا تمام گوشت غربا و مساکین اور دیگر مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ اجتماعی قربانی کی تقریب میں شہر بھر سے پاکستان کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز و جید علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنما اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں مولانا شیخ محمد حسن، مولانا جعفر الحسن تھانوی، مولانا منظرالحق تھانوی، قاری اللہ داد، مولانا آزاد جمیل، مولانا عقیل انجم قادری، علامہ ناظر عباس تقوی، مولانا قاضی احمد نورانی، علامہ علی کرار نقوی، مولانا سلیم اللہ ترکی، مولانا فیصل عزیزی بندگی، ٹی وی آرٹسٹ فیصل قریشی، پی فار پکاﺅ فیم نادر علی، ڈاکٹر فاروق ستار، سماجی رہنما اسد حنیف، رضی حیدر، مصطفیٰ شبیر، معروف بزنس مین امجد خان، غلام مرتضیٰ رحمانی، مطلوب اعوان قادری، قاری انوار حمیدی، معاذ علی نظامی ود یگر کے نام شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا علما کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ تمام مسالک کے علماء کرام اور عوام ایک ہیں، اجتماعی قربانی کا مقصد ایک دوسرے کو مزید نزدیک لانا ہے، جے ڈی سی نے تمام علماء کو ایک اسٹیج پر بٹھا کر اتحاد بین المسلمین کی عظیم مثال پیش کی ہے، دعا ہے کہ پاکستان میں یہ فضاء ہمیشہ قائم رہے۔


خبر کا کوڈ: 878344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878344/جے-ڈی-سی-فاﺅنڈیشن-کے-تحت-مستحقین-میں-گوشت-کی-تقسیم-کیلئے-اجتماعی-قربانی-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org