QR CodeQR Code

فلسطین، غاصب صیہونی آبادکاروں کیجانب سے مغربی کنارے پر حملہ، متعدد گاڑیاں نذرآتش

4 Aug 2020 20:09

ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کیمطابق شہر قلقیلیہ میں سرگرم فلسطینی مزاحمتی کمیٹی کے سربراہ مراد اشتیوی نے خبرنگاروں کو بتایا کہ غاصب صیہونی آبادکاروں نے فرغتا پر علی الصبح حملہ کر کے متعدد گاڑیوں کو نذرآتش کرنے کیساتھ ساتھ نسل پرستی پر مبنی اور عربوں کیخلاف نعرے بھی درج کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کے مطابق فلسطینی مغربی کنارے پر غاصب صیہونی آبادکاروں نے حملہ کر دیا جس کے دوران انہوں نے فلسطینی عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ متعدد فلسطینی گاڑیوں کو بھی نذرآتش کر دیا ہے۔ فلسطینی تحریک آزادی (PLO) کے ساتھ منسلک مزاحمتی کمیٹی برائے مقابلہ با سرحدی دیوار و یہودی آباد کاری کے سربراہ مراد اشتیوی نے اس حوالے سے خبرنگاروں کو بتایا کہ غاصب صیہونی آبادکاروں کی جانب سے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع علاقے فرغتا پر حملہ کیا گیا جس میں متعدد شہری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

مراد اشتیوی نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی آبادکاروں نے اپنے حملے میں فلسطینی شہریوں کی متعدد گاڑیوں کو بھی نذرآتش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعصب یہودی آبادکاروں نے مختلف دیواروں پر نسل پرستی پر مبنی اور عربوں کے خلاف نعرے بھی درج کئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق فلسطینی مغربی کنارے اور مشرقی قدس شریف میں 670 غاصب صیہونی آبادکار ساکن ہیں جو گاہے بگاہے فلسطینی املاک و شہریوں کے خلاف منظم حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 878348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878348/فلسطین-غاصب-صیہونی-آبادکاروں-کیجانب-سے-مغربی-کنارے-پر-حملہ-متعدد-گاڑیاں-نذرآتش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org