0
Tuesday 4 Aug 2020 20:30

عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، گورنر سندھ

عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ورلڈ کشمیر فورم کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم، مسلسل ایک سال سے کرفیو کے نفاذ اور کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔ 

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو دبا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کو ہر حال میں ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا۔ گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوائے۔ ان کا کہنا کہ عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش