QR CodeQR Code

عراق، سامراء و کرکوک میں داعش کیخلاف زمینی و ہوائی آپریشن

4 Aug 2020 22:48

عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کیمطابق عراق کی فضائیہ اور فوج کیجانب سے شمالی علاقوں کے اندر داعش کیخلاف ہونیوالے فضائی و زمینی آپریشنز میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ان آپریشنز میں داعش سے متعلق 2 کشتیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ سنٹر نے شمالی صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں داعشی ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے متعدد حملوں کی خبر دی ہے۔ عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ سنٹر کے ترجمان تحسین الخفاجی نے خبرنگاروں کو بتایا کہ عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج صبح داعش کے متعدد ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کے مطابق فضائیہ کے حملوں میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ تحسین الخفاجی نے خبرنگاروں کو بتایا کہ داعش کے ٹھکانوں پر ہونے والے فضائیہ کے حملوں میں داعش کی 2 کشتیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ الخفاجی کے مطابق عراق کی وفاقی پولیس کی جانب سے ملک کے شمالی علاقوں میں واقع داعش کے 2 ٹھکانوں کو ٹریس کیا گیا تھا جبکہ عراقی فوج کے بریگیڈ نمبر 18 نے آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ان دونوں ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 878374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878374/عراق-سامراء-کرکوک-میں-داعش-کیخلاف-زمینی-ہوائی-آپریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org