QR CodeQR Code

کشمیر فروش حکومت مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے

ایک سال سے مقبوضہ کشمیر قید خانہ میں تبدیل ہے، مولانا فضل الرحمان

مسئلہ کشمیر پہ حکومت سیاسی اور سفارتی سطح پہ ناکامی سے دوچار ہے

4 Aug 2020 23:21

ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی امیر نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیاں اور مصلحت پسندی کے نتیجے میں کشمیریوں کی آزادی کے خواب چکنا چور کر دیئے گئے ہیں، حکمرانوں کی منافقانہ روش کی وجہ سے کشمیریوں کو مایوسیوں کے اندھیروں میں دھکیل کر کشمیر فروش حکومت مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیاں اور مصلحت پسندی کے نتیجے میں کشمیریوں کی آزادی کے خواب چکنا چور کر دیئے گئے ہیں، حکمرانوں کی منافقانہ روش کی وجہ سے کشمیریوں کو مایوسیوں کے اندھیروں میں دھکیل کر کشمیر فروش حکومت مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ 5 اگست پورے ملک میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے۔ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے انڈین مقبضوضہ کشمیر کی آیئنی حیثیت کو تبدیل کر کے بین الاقوامی قوانین کو روندھ کر کشمیر کو ہندوستان کو حصہ قرار دیا ہے یہ ایک ظالمانہ اقدام یے، مودی سرکار نے کشمیریوں پر زمین تنگ کر دی ہے، ایک سال میں جس انداز میں کشمیر میں انسانی حقوق پامال کئے گئے ہیں، کشمیر کو ایک قید خانہ بنا دیا ہے، جبری قید کی زندگی تعلیم اور روز گار کے دروازے بند کر دئے گئے ہیں۔ مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ ہندوؤں کے ڈومیسائل بنا کر کشمیریوں کو اقلییت میں تبدیل کیا جا رہا ہے، آبادی کا توازن تبدیل کیا جا رہا ہے، ان اقدامات سے ہندوستان کا سیکولر چہرہ مسخ ہو کر سامنے آیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ہندوستان کی تنگ نظری کی وجہ سے ہندوستان ایک متعصب ریاست کاروپ دھار چکا ہے، انہوں نے کہا کہ میں چیخ چیخ کر کہتا رہا فاٹا انضمام سے قبل فاٹا کے لوگوں سے رائے لی جائے لیکن ہماری بات نہی مانی گئ جس کی وجہ سے آج کشمیر کے اوپر ہمارا موقف کمزور ہوا ہے اور دنیا ہماری بات ماننے کیلئے تیار نہی ہے۔ ہندوستان نے 370 کا کشمیر کا سٹیٹس ختم کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کے بندر بانٹ کی بنیاد رکھی، ہماری حکومت کی جانب سے جو اعلامیہ جاری ہوا، اس میں 370 کی مذمت نہی کی گئ جوکہ ہمارے حکمرانوں کی جانب سے بھارتی اقدام کی خاموش حمایت کی دلیل ہے، ان غداران کشمیر کے ساتھ ہم کیسے بیٹھیں۔ اس قومی مسلہ کو تباہ کرنے میں حکمرانوں کا بڑا کردار ہے ہمم ان کے ناجائز کاموں کی کیسے اور کیونکر حمایت کر سکتے ہیں۔ حکمران غلط فیصلوں کو کب تک قوم کے عظیم تر مفاد کا نام اور کب تک ساتھ ایسا کھیل کیھلتے رہیں گے، حکومت کشمیر کے مسلے پر سیاسی اور سفارتی سطح پر ناکام ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 878381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878381/ایک-سال-سے-مقبوضہ-کشمیر-قید-خانہ-میں-تبدیل-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org