QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان اسی سال موٹر وے فیز ٹو کا افتتاح کریں گے، محمود خان

4 Aug 2020 23:24

ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ کے سفری کارڈ کا اجرا آج سے کیا جائے گا، مجموعی طور پر ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔ تمام 31 اسٹیشنز میں مرحلہ وار یہ سفری کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں وزیراعظم عمران خان اسی سال موٹر وے فیز ٹو کا افتتاح کریں گے، سوات میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کے پی کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مینگورہ کو پانی فراہمی کے لیے 8 ارب کا منصوبہ دسمبر میں شروع کر رہے ہیں، جبکہ وزیراعظم اسی سال موٹروے فیزٹو کا بھی افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری ہے، سیاحت کو جلد کھولا جائے گا، 24 ارب روپے کورونا کی روک تھام کے لیے مختص کیے ہیں، نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک کھول دیے جائیں گے۔

ادھر خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بی آر ٹی منصوبہ کے سفری کارڈ کا اجرا آج سے کیا جائے گا، مجموعی طور پر ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔ تمام 31 اسٹیشنز میں مرحلہ وار یہ سفری کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔ عوام کو فی الوقت یہ کارڈ 100 روپے میں دستیاب ہوگا۔ مذکورہ کارڈز کے ذریعے مسافر ٹرین کی بہترین سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 878382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878382/وزیراعظم-عمران-خان-اسی-سال-موٹر-وے-فیز-ٹو-کا-افتتاح-کریں-گے-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org