QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، یوم شہدائے پولیس بھرپور طریقے سے منایا گیا

4 Aug 2020 23:47

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج یاسین فاروق نے کہا کہ اس شہر میں امن کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر پولیس کے سینکڑوں آفسران و جوانوں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے ہر محاذ پر دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخرہے اور پولیس فورس اسی طرح آگے بھی کسی قربانی سے گریز کئے بٖغیر عوام کی جان و مال کے تحفظ میں صف اول میں موجود رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم شہدائے پولیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں پولیس شہداء کی یاد میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ہفتہ شہداء پولیس کا آغاز 29 جولائی شہیداء کے ایصال ثواب کے لیے تینوں اضلاع میں ختم قرآن مجید سے کیا گیا اور شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیرہ ریجن کے تمام تھانہ جات میں بعد از نماز صبح شہداء کے ایصال ثواب کی خاطر ختم قرآن مجید جاری رکھا گیا جبکہ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج یاسین فاروق، ضلعی پولیس سرابراہ ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ عبدالواحد، ضلعی پولیس سربراہ ٹانک عارف خان اور دونوں اضلاع کی ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شہیداء پولیس کی قبروں پرسلامی دی اور پھول چڑھائے۔ پولیس لائنز ڈیرہ میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں پولیس افسران و جوانان نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دیئے۔ ہفتہ شہدائے پولیس کے اختتامی دن کے موقع پریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج یاسین فاروق و ضلعی پولیس سرابراہ ڈیرہ نے پولیس لائن ڈیرہ میں یاد گار شہداء پر سلامی دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

شہدائے پولیس کے یاد میں جی پی او چوک پر لگائے گئے کیمپ کا دوہ کیا اور شہدائے پولیس کے حوالے سے اپنے تاثرات پولیس شہداء بک میں قلم بند کیئے بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج و ضلعی پولیس سربراہ کے ہمراہ مختلف شہداء کے گھروں کو گئے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج یاسین فاروق نے کہا کہ اس شہر میں امن کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر پولیس کے سینکڑوں آفسران و جوانوں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے ہر محاذ پر دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخرہے اور پولیس فورس اسی طرح آگے بھی کسی قربانی سے گریز کئے بٖغیر عوام کی جان و مال کے تحفظ میں صف اول میں موجود رہے گی اور کسی بھی دہشت گرد یا غیر قانونی فعل میں ملوث افراد کو کسی قیمت پر اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 878385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878385/ڈی-ا-ئی-خان-یوم-شہدائے-پولیس-بھرپور-طریقے-سے-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org