0
Wednesday 5 Aug 2020 00:12

جنوبی وزیرستان میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں اراضی کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے گاؤں خیسورہ میں اراضی کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں راہ گیر بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، جس نے موقع پر پہنچ کر 5 افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش