QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

5 Aug 2020 00:12

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے گاؤں خیسورہ میں اراضی کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر سمیت تین افراد مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں اراضی کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے گاؤں خیسورہ میں اراضی کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں راہ گیر بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، جس نے موقع پر پہنچ کر 5 افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 878393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878393/جنوبی-وزیرستان-میں-اراضی-کے-تنازعہ-پر-فائرنگ-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org