0
Wednesday 5 Aug 2020 01:27

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کیخلاف آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جائیگا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کیخلاف آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدام کےخلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں اس اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر آج یہ دن ’’یوم استحصال ‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ اس موقعے پر پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ ’’یوم استحصال‘‘ کے موقعے پر آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ صبح 10 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ صدر مملکت شاہراہ دستور پر دس بج کر پانچ منٹ پر میڈیا سے گفتگو کریں گے  اور خصوصی یادگار ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔ اسلام آباد کی مشہور شاہراہ کشمیر ہائی کو سرینگر ہائے وے کا باضابطہ نام دیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اس دن کی مناسبت سے  آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے اور یکجہتی واک میں شرکت کریں گے۔ بزرگ حریت راہنما سید علی گیلانی نے 5 اگست کو پورے مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن کی کال دی ہے۔ یوم استحصال کشمیر تقریبات میں بھارت کے 5 اگست 2019ء کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کو بے نقاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت کی مودی سرکار نے یک طرفہ طور پر مقبوضہ  کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا  غیرآئینی اور متنازع قدم اٹھایا تھا جسے ایک برس مکمل ہوچکا ہے۔ اس اقدام پر ممکنہ رد عمل کے پیش نظر  وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاحال نقل و حرکت اور ذرائع رسل و رسائل پر بھارت نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش