0
Wednesday 5 Aug 2020 08:28

بیروت دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہو گئی

بیروت دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 78 ہو گئی ہے جب کہ تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دھماکے سے چوبیس کلومیٹر دور تک کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ لبنان کے وزیراعظم حسن دیاب نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے اس گودام میں ہوئے جہاں 2785 ٹن ایمونیم نائٹریٹ رکھا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ چھ برس سے یہ مواد وہاں کیسے موجود تھا۔ لبنانی وزیر اعظم نے آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ دھماکے کے ذمے داران کو قیمت چکانا ہو گی۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ میلوں دور تک عمارتیں لرز اٹھیں اور بندرگاہ کے علاقے میں کئی گاڑیاں اڑ کر عمارتوں کی تیسری منزل پر جاگریں۔ بیروت کے گورنر نے اسے ہیروشیما جیسی تباہی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش