0
Wednesday 5 Aug 2020 08:49

نقشے میں مقبوضہ کشمیر کی شمولیت، اپوزیشن کو صرف بتایا گیا، پی پی

نقشے میں مقبوضہ کشمیر کی شمولیت، اپوزیشن کو صرف بتایا گیا، پی پی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرنے کا اپوزیشن کو صرف بتایا گیا۔ ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی مشاورت کے بعد اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گی۔ کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سید نوید قمر اور سینیٹر شیری رحمان نے شرکت کی۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ نواز کی طرف سے سینیٹر راجا ظفر الحق و دیگر شریک ہوئے۔ حکومت کی طرف سے وزیر اطلاعات شبلی فراز، بیرسٹر فروغ نسیم، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، علی محمد خان، معید یوسف و دیگر نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر شرکاء کو بریفنگ دی اور خطاب میں کہا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جبر اور قید و بند کی اذیتوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ آج پوری دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش