QR CodeQR Code

کشمیر کمیٹی کا چئیرمین کسی کشمیری کو بنایا جائے۔، مشعال ملک

5 Aug 2020 09:00

ھارتی فوجی بربریت کی تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک سال کے مسلسل کرفیو اور نسل کشی کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے بھارت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ مشعال ملک نے بھارتی فوجی بربریت کی تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک سال کے مسلسل کرفیو اور نسل کشی کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر مہاجر بنا دیا گیا ہے، اقوام متحدہ آزاد و مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کرائے، کشمیر کمیٹی کا چئیرمین کسی کشمیری کو بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 878433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878433/کشمیر-کمیٹی-کا-چئیرمین-کسی-کشمیری-کو-بنایا-جائے-مشعال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org