0
Wednesday 5 Aug 2020 09:11

یوم استحصال، لاہور کشمیری اور پاکستانی پرچموں سے سج گیا

یوم استحصال، لاہور کشمیری اور پاکستانی پرچموں سے سج گیا
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کیخلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں اس اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر آج ”یوم استحصال“ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ آج پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ یوم استحصال کے موقعے پر آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

صبح 10 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ لاہور میں مال روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے۔ ریلی میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ضلعی حکومت اور مختلف محکموں کی طرف سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر بھر میں بینرز اور پینا فلیکسز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر بھارت کیخلاف اور کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے درج ہیں۔ شہر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے بھی تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش