0
Wednesday 5 Aug 2020 09:14

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے آئینی دہشت گردی کی، راجا فاروق

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے آئینی دہشت گردی کی، راجا فاروق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق خان نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے آئینی دہشت گردی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، جس کی مستقل حیثیت کا تعین اقوام متحدہ کے زیراہتمام حق خودارادیت کا استعمال کرتے ہوئے اس کے باشندوں کو خود آزادانہ طور پر طے کرنا ہے۔ ایک انٹرویو میں راجا فاروق خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ریفرنڈم کے ذریعے کشمیریوں کی رائے کا پتا لگائے بغیر اس کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوئی یکطرفہ کوششں اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ اپنے من مانی کے فیصلے کو تسلیم کرانے کے لیے بھارتی فورسز پورے مقبوضہ علاقے میں قابض ہے اور جہاں طویل عرصے سے فوجی محاصرہ جاری اور تمام مواصلاتی رابطوں کا سلسلہ منقطع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت کو تسلیم نہ کرنے والے کشمیریوں پر دہشت گردی، دوسری طرف غیر قانونی اقدام کی حمایت خریدنے کے لیے بھی خفیہ کارروائیاں جاری ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض بھارتی سیاستدانوں نے بھی آرٹیکل 370 کی حمایت کرنے سے انکار کیا ہے۔ راجا فاروق نے کہا کہ گزشتہ 365 دن کے دوران بھارتی فورسز نے 4 خواتین اور 10 کم عمر لڑکوں سمیت 214 کشمیریوں کو شہید کیا ہے اور کم از کم ایک ہزار 390 افراد شدید زخمی ہوئے۔

راجا فاروق نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیشتر کشمیریوں کو سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلوں میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا، کم از کم 84 خواتین کے ساتھ ریپ کیا گیا اور اس عرصے کے دوران 13 ہزار 680 افراد کو گرفتار کر کے انہیں بھارت کی بدنام زمانہ جیلوں اور قید خانوں میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ایک برس کے دوران ایک ہزار سے زیادہ مکانات اور باغات کو نقصان پہنچایا اور بعض کو مکمل تباہ کر دیا۔ راجا فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت نے سینکڑوں بھارتی (غیر کشمیریوں) کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دے کر مسلم اکثریتی ریاست کی آبادکاری کو تبدیل کرنے کا ایک خطرناک منصوبہ شروع کیا ہے اور 2 جون سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے آن لائن سہولت کا طریقہ کار شروع کیا گیا اور مقبوضہ جموں میں دو لاکھ 90 ہزار سے افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 878437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش