0
Wednesday 5 Aug 2020 09:21

ہم نے برسوں بعد کشمیر کا مؤثر مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، عمران خان

ہم نے برسوں بعد کشمیر کا مؤثر مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یومِ استحصال کے موقع پر اہلِ کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میں آج آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی سے خطاب کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے اہلِ کشمیر کو بھارت کے ہاتھوں ظالمانہ و سفاکانہ فوجی محاصرے کا سامنا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز گُل کرنے کی کوشش کی میں بطورِ سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔ وزیرِاعظم کا مزید کہنا ہے کہ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوامِ متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکار کی نسل پرست فسطائیت (ہندوتوا) کو بے نقاب کیا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اہلِ کشمیر کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے حوالے سے اپنے عزائم و مؤقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر اور نمایاں کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش