0
Wednesday 5 Aug 2020 09:59

پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، عثمان بزدار

پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کے غیر قانونی لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہو گیا، ایک سال بعد بھی کشمیریوں کے دکھ کم نہیں ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ دنیا کورونا کے باعث چند ماہ کا لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکی، آفرین ہے کشمیر کے غیور عوام سال بھر سے صبر کر رہے ہیں اور بھارتی ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں بھی کشمیریوں کا حوصلہ برقرار ہے، دنیا کشمیریوں کی جدوجہد کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے، کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی مدلل انداز میں کشمیرکا مسئلہ عالمی فورم پر اٹھایا ہے، اس کے باوجود عالمی برادری کی خاموش افسوسناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 878449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش