QR CodeQR Code

عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہو گا، شبلی فراز

5 Aug 2020 10:04

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے کشمیریوں کی شناخت چھیننے کی کوشش کی، اس غیر قانونی سیاہ اقدام اور تاریخ کے بدترین کرفیو کو ایک سال ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سری نگر ہی ہماری منزل ہے کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہو گا، مقبوضہ کشمیر میں معیشت، بچوں اور خواتین پر برے اثرات پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا عالمی برادری اس پر خاموش ہے، سری نگر ہی ہماری منزل ہے کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی ملے گی۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے کشمیریوں کی شناخت چھیننے کی کوشش کی، اس غیر قانونی سیاہ اقدام اور تاریخ کے بدترین کرفیو کو ایک سال ہو گیا۔ شبلی فراز نے لکھا کہ محصور مظلوم کشمیری بھارتی ریاستی بربریت کی زندہ مثال ہیں جہاں ہر کشمیری بدترین تشدد اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 878451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878451/عالمی-برادری-کو-مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-مظالم-کا-نوٹس-لینا-ہو-گا-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org