QR CodeQR Code

پاکستان کشمیر کا مقدمہ ہر سطح پر لڑے گا، گورنر پنجاب

5 Aug 2020 10:39

لاہور میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب میں چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کشمیر کا ایشو ہر بین الاقوامی فورم پر اُٹھا رہے ہیں، ایک وقت ایسا تھا کوئی کشمیر کی آواز سننے کو تیار نہ تھا، کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے مشکلات آتی تھیں، مگر آج کشمیرسے اُٹھتی چیخ و پکار کی آوازیں سب تک پہنچ رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا لاہور میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کا مقدمہ ہر سطح پر لڑے گا، بین الاقوامی برادری کو بھی اب کشمیر میں اٹھتی چیخ و پکار پر بھارت کیخلاف ایکشن لینا ہوگا۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کشمیر کا ایشو ہر بین الاقوامی فورم  پر اُٹھا رہے ہیں، ایک وقت ایسا تھا کوئی کشمیر کی آواز سننے کو تیار نہ تھا، کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے مشکلات آتی تھیں، مگر آج کشمیرسے اُٹھتی چیخ و پکار کی آوازیں سب تک پہنچ رہی ہیں۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری آج کشمیر کے ایشو پر دھیان دیئے ہوئے ہے، کشمیر میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے، دنیا کو ویک اَپ کال جانی چاہیے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، کشمیر ضرور پاکستان بنے گا، ہماری تمام تر حمایت کشمیریوں کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے، ماضی میں مودی کو تحائف دیئے جاتے رہے اور مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا گیا مگر اب ایسا نہیں ہو گا، اب کشمیر کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے اور بھارت کے ظالمانہ کردار کو بے نقاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 878457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878457/پاکستان-کشمیر-کا-مقدمہ-ہر-سطح-پر-لڑے-گا-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org