0
Wednesday 5 Aug 2020 11:23

لاہور:تاریخی مال روڈ"کشمیر بنےگاپاکستان"کےنعروں سے گونج اُٹھی

لاہور سمیت ہر ڈویژن میں ایک سڑک کا نام "سرینگر روڈ" رکھنے کا اعلان
لاہور:تاریخی مال روڈ"کشمیر بنےگاپاکستان"کےنعروں سے گونج اُٹھی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں شاہراہ قائداعظم (مال روڈ) پر یوم استحصال کشمیر کے مناسبت سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کی جبکہ صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی ریلی میں شریک تھے۔ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پوری مال روڈ کو کشمیری اور قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا جبکہ بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے زخمی کشمیریوں کی قدآدم تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان سمیت دیگر نعرے لگا رہے تھے، شرکا نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔

اس موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےسائرن بھی بجائے گئے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اخلاقی، سفارتی سطح پر کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے، لاہور سمیت ہر ڈویژن میں سری نگرکے نام سے روڈ منسوب ہوگی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ایک سال میں عالمی برداری کے سامنے جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا اس کی مثال نہیں ملتی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےنکالی جانے والی ریلی میں صوبائی وزرا، ایم پی ایز، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، ممتاز گلوکار استاد حامد علی خان، اداکار نسیم وکی، ہمایوں مرزا، راشد محمود سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 878472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش