0
Wednesday 5 Aug 2020 11:25

بھارت نے اسرائیل سے آبادیاتی تناسب بدلنا سیکھا ہے، عارف علوی

بھارت نے اسرائیل سے آبادیاتی تناسب بدلنا سیکھا ہے، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ،بھارت نے اسرائیل سے آبادیاتی تناسب بدلنا سیکھا ہے۔ اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، کشمیر کی معیشت کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، بھارت کے اکابرین نے پاکستان اور کشمیریوں سے کیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل سے سیکھا ہے آبادیاتی تناسب کیسے بدلا جائے، بھارت نے ظلم کرنے کیلئے پیلٹ گن کا استعمال کیا، ڈوگرا راج سے کشمیریوں پر ظلم ہوتا آیا ہواہے، بھارت کے آئین میں 370 کا آرٹیکل بھی غلط تھا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ کرفیو لگانا عکاس ہے کشمیر میں بھارت کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں، کشمیر میں محاصرہ ،خواتین پر مظالم کیے جا رہے ہیں، بین الاقوامی برادری عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں پریس کیلئے دروازہ کھولے، جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی میں کی گئی تبدیلیاں واپس لی جائیں، کشمیر کے معاملے پر ہم اکھٹے ہیں اور رہیں گے۔ عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کا ساتھ دیتے رہیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسلی عصبیت کے نام پر آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے، بھارت کی ہندوتوا سوچ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازعات ہیں، بھارت نے معصوم نواسے کے سامنے نانا کو شہید کیا۔
خبر کا کوڈ : 878475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش