0
Wednesday 5 Aug 2020 12:47

وزیراعظم نے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

وزیراعظم نے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلی پنجاب سردر عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب کو ٹیلی فون کرکے اسلام آباد بلوایا ہے۔ آج شام اسلام آباد میں پنجاب کے سیاسی معاملات پر اہم اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال زیرغور آئے گی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کے تحفظات بھی زیربحث آئیں گے۔ پنجاب کی سیاسی صورتحال اور گڈ گورننس کے معاملات پر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ بھی لئے جانے کا امکان ہے تاہم حکومتی حلقوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 878493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش