QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے امن کمیٹیوں کو فعال کرنے کی ہدایت کر دی

5 Aug 2020 13:51

محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اشتعال انگیزمواد پر فوری کارروائی کی جائے، دیواروں پر نفرت انگیز وال چاکنگ فوری ہٹائی جائے، جبکہ محرم میں امن وامان کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ امن کمیٹیاں نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب صوبے کی تمام ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کریں۔ محکمہ داخلہ نے امن کمیٹیوں کو بھی فعال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اشتعال انگیزمواد پر فوری کارروائی کی جائے، دیواروں پر نفرت انگیز وال چاکنگ فوری ہٹائی جائے، جبکہ محرم میں امن وامان کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ امن کمیٹیاں نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کریں، نفرت پھیلانے والے علماء و ذاکرین کی ضلع بندی پر سفارشات بھی دیں، اور ان سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرز علماء و ذاکرین کی زباں بندی کا فیصلہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 878504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878504/محکمہ-داخلہ-نے-امن-کمیٹیوں-کو-فعال-کرنے-کی-ہدایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org