QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوجی قافلے پر حملہ، متعدد گاڑیاں تباہ

5 Aug 2020 16:40

گذشتہ شب عراقی صوبے ذی قار میں قابض امریکی فوج کے ایک قافلے کو سڑک کنارے نصب بم کی مدد سے نشانہ بنایا گیا جسکے باعث قافلے میں موجود متعدد امریکی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں تاہم امریکی فوج کی جانب سے تاحال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں قابض امریکی فوج کے ایک قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد امریکی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراقی صوبے ذی قار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ذی قار پولیس کے مطابق امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کو رات کے وقت نشانہ بنایا گیا جس کے ساتھ ہی قافلے میں موجود بھاری فوجی گاڑیوں کو آگ لگ گئی جبکہ امریکی فوجی گاڑیوں کو لگی آگ بجھانے کے لئے فورا ہی فائر بریگیڈ کے عملے کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا تھا۔ امریکی فوج کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ 3 ہفتے قبل بھی عراقی صوبے ذی قار میں ہی ایک امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے اس قافلے میں موجود متعدد بھاری و بکتر بند گاڑیاں جل کر خاک ہو گئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 878516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878516/عراق-امریکی-فوجی-قافلے-پر-حملہ-متعدد-گاڑیاں-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org