QR CodeQR Code

وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ برقرار

5 Aug 2020 15:03

اجلاس میں کے پی کے حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی تاہم باقی تمام صوبوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اسکولز 15 ستمبر سے ہی کھولنے کی تجویز دی۔ ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت کی گئی اور اس کی اصولی منظوری دے دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہوگئی، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں کے پی کے حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی تاہم باقی تمام صوبوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اسکولز 15 ستمبر سے ہی کھولنے کی تجویز دی۔ ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت کی گئی اور اس کی اصولی منظوری دے دی گئی، صوبے یکساں نصاب سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کی تاریخ عارضی ہے اور یہ کورونا کی صورتحال پر منحصر ہے جب کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 878519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878519/وزرائے-تعلیم-کانفرنس-میں-تعلیمی-ادارے-15-ستمبر-سے-کھولنے-کا-فیصلہ-برقرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org