QR CodeQR Code

برسی شہید علامہ عارف حسینیؒ، اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت "مدافع ولایت کانفرنس" کا انعقاد

5 Aug 2020 16:11

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ نے اپنے دور قیادت میں ملک کے کونے کونے میں جا کر لوگوں کی فکری، شعوری، مذہبی، اجتماعی، ملی تربیت و بیداری کیلئے دن رات ایک کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نوشہروفیروز و اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کنڈیارو یونٹ کی جانب سے برسی شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی مناسبت سے "مدافع ولایت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ الٰہی سے ہوا، یونٹ صدر سید تصور حسین رضوی نے افتتاحی کلمات ادا کیے اور وفا عباس نے شہداءِ اسلام کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس سے مولانا محمد عسکری نے حالاتِ حاضرہ اور مرکزی صدر محسن علی اصغری نے شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے قائدانہ اسلوب کے موضوع پر خطاب کیے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ نے اپنے دور قیادت میں ملک کے کونے کونے میں جا کر لوگوں کی فکری، شعوری، مذہبی، اجتماعی، ملی تربیت و بیداری کیلئے دن رات ایک کیا اور مسلسل عوامی رابطہ کے ذریعے ان میں ایک درد، ایک احساس پیدا کر دیا۔

محسن علی اصغری نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی یہ خوبی کسی طور بھلائی نہیں جا سکتی کہ وہ اپنے ساتھ مختلف دورہ جات میں اہل سنت علماء کو بھی لے کر جاتے اور اتحاد کی فضا کو عوامی سطح پر نمایاں کرنے کی کوشش کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے انہیں دیکھا ہے، وہ اس بات کی گواہی دیں گے کہ ان کا یہ عمل دکھاوا یا مجبوری نہیں تھی، بلکہ وہ اتحاد بین المسلمین پر پختہ یقین رکھتے تھے اور امت کو ایک لڑی میں پرونے کے شدید خوہش مند تھے۔ کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے ہوا۔


خبر کا کوڈ: 878523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878523/برسی-شہید-علامہ-عارف-حسینی-اصغریہ-تحریک-اور-اے-ایس-او-کے-تحت-مدافع-ولایت-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org