QR CodeQR Code

فاروق عبداللہ کی بلائی گئی میٹنگ پابندیوں کیوجہ سے منعقد نہ ہوسکی، این سی

5 Aug 2020 18:11

این سی کے ایک لیڈر کے مطابق پارٹی کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی اور پی ڈی پی کے راجیہ سبھا ممبر فیاض میر کو گپکار روڑ سے واپس بھیجا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ پارٹی کے صدر فاروق عبداللہ نے دفعہ 370 ہٹائے جانے سے پیدا صورتحال پر غور کرنے کے لئے جو کچھ سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ بلائی تھی وہ حکام کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے منعقد نہ ہوسکی۔ فاروق عبداللہ نے آج اپنی گپکار روڑ پر واقع اپنی رہائشگاہ پرکئی پارٹیوں کی میٹنگ بلائی تھی جس میں خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے سیاسی لائحہ عمل پر غور کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔

این سی کے ایک لیڈر کے مطابق پارٹی کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی اور پی ڈی پی کے راجیہ سبھا ممبر فیاض میر کو گپکار روڑ سے واپس بھیجا گیا اور اُنہیں بتایا گیا کہ شہر میں کورونا مخالف لاک ڈاﺅن نافذ ہے۔ اس کے علاوہ سی پی آئی (ایم) لیڈر یوسف تاریگامی اور نیشنل کانفرنس کے ایک اور رکن اکبر لون اور عوامی نیشنل کانفرنس کے لیڈر مظفر شاہ کو اُن کی رہائش گاہوں میں ہی روکا گیا۔ سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکام نے میٹنگ منعقد ہونے نہیں دی۔


خبر کا کوڈ: 878541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878541/فاروق-عبداللہ-کی-بلائی-گئی-میٹنگ-پابندیوں-کیوجہ-سے-منعقد-نہ-ہوسکی-این-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org