0
Wednesday 5 Aug 2020 18:12

مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین پابندیاں جاری

مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین پابندیاں جاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کے خاتمہ کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر بدھ کو وادی بھر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ ہیں۔ قابض حکام کے مطابق یہ پابندیاں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدام کے طور عائد ہیں۔ ادھر وادی چناب کے بھدرواہ میں بھی آج سخت بندشیں نافذ رہیں۔ شہر سرینگر اور وادی کشمیر کے ہر قصبہ میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی بھاری تعداد تعینات رکھی گئی ہے۔

پوری وادی میں لوگوں کی آزادانہ نقل و حمل پر پابندیاں عائد ہیں اور اُن کے جمع ہونے کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ تمام اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر پولیس اور فورسز اہلکاروں نے خاردار تار لگار رکاوٹیں کھڑا کر رکھی ہیں۔ بھدرواہ سے بھی سخت بندشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں کئی سیاسی جماعتوں نے احتجاجی پروگرام تشکیل دے رکھے تھے تاہم حکام کے مطابق بندشیں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش