0
Wednesday 5 Aug 2020 18:46

بھاجپا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال پورا ہونے پر جشن منایا

بھاجپا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال پورا ہونے پر جشن منایا
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کشمیر یونٹ نے بدھ کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔ بھاجپا لیڈران نے پارٹی کے صدر دفتر پر ترنگا لہرا کر اور مٹھائیاں تقسیم کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ہم دفعہ 370 کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں، بھاجپا لیڈر الطاف ٹھاکر نے جواہر نگر سرینگر میں قائم پارٹی صدر دفتر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کے اندر کافی مثبت تبدیلیاں لائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پتھر بازی ہوتی تھی اور آئی ایس آئی ایس کے جھنڈے لہرائے جاتے تھے، اب ایسا نہیں ہوتا ہے، ہم اسی لئے جشن منا رہے ہیں۔ الطاف ٹھاکر نے الزام لگایا کہ جو آج کے دن کو ”یوم سیاہ“ کے طور مناتے ہیں وہ ”آئی ایس آئی ایس‘‘ کے ہمدرد و حامی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش