0
Wednesday 5 Aug 2020 18:45

بابری مسجد تھی اور رہے گی، بھارتی رُکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی

بابری مسجد تھی اور رہے گی، بھارتی رُکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کے فیصلے کو  آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ’غیر منصفانہ اور نامناسب‘ بتایا ہے۔ اس دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی ایسا ہی ٹویٹ کیا۔ اسد الدین اویسی نے بابری مسجد اور اس کے انہدام کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد تھی اور رہے گی۔ اس سے پہلے حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے بیان پر طنز کسا تھا۔ پرینکا گاندھی کے بیان پر اسد الدین اویسی نے کہا تھا کہ خوشی ہے کہ اب وہ ناٹک نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی شدت پسند ہندوتوا کے نظریے کو گلے لگانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے، لیکن وہ بھائی چارے کے مسئلہ پر کھوکھلی باتیں کیوں کرتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش