0
Wednesday 5 Aug 2020 18:44

زاہد حفیظ چودھری، عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ مقرر

زاہد حفیظ چودھری، عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ نے زاہد حفیظ چودھری کو عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا۔ زاہد حفیظ چودھری وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی ساوَتھ ایشیا اور سارک تعینات تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وہ وزارت خارجہ میں 26 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ زاہد حفیظ چودھری بطور ڈی جی افغانستان، ایران، ترکی اور جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی بھی رہ چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 878552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش