QR CodeQR Code

زاہد حفیظ چودھری، عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ مقرر

5 Aug 2020 18:44

نجی ٹی وی کے مطابق زاہد حفیظ چودھری 26 سال سے وزرات خارجہ میں خدمات دے چکے ہیں، ڈی جی افغانستان، ایران، ترکی اور جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی بھی رہ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ نے زاہد حفیظ چودھری کو عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا۔ زاہد حفیظ چودھری وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی ساوَتھ ایشیا اور سارک تعینات تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وہ وزارت خارجہ میں 26 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ زاہد حفیظ چودھری بطور ڈی جی افغانستان، ایران، ترکی اور جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی بھی رہ چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 878552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878552/زاہد-حفیظ-چودھری-عائشہ-فاروقی-کی-جگہ-ترجمان-دفتر-خارجہ-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org